عمر شریف کی زندگی پر ایک نظر

Oct 02, 2021 | 15:19:PM
عمرشریف کی زندگی پر ایک نظر
کیپشن: عمر شریف :فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، پاکستان کے اس فنکار نے 14 سال کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کی ،کامیڈی کا جومنفرد ٹرینڈ متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، انداز اور روزمرہ کے واقعات کا مزاحیہ تجزیہ شامل رہا۔

عمر شریف تھیٹر اور اسٹیج ڈرامے کے بے تاج بادشاہ تھے، ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں۔

عمر شریف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان اور جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔میزبانی شروع کی تو وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔بکرا قسطوں پے اور بڈھا گھر پے ہے جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو ان کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔

عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ 

 واضح رہے کہ کامیڈی کنگ کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں نمونیہ ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے