معروف امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی جہاز اُڑاتے ویڈیو شیئر

Oct 02, 2021 | 01:00:AM
برٹنی اسپیئرز،،کی ،جہاز،اڑاتے،ویڈیو،وائرل
کیپشن: بر ٹنی اسپیئرز،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے جہاز اُڑاتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے والد کے ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کے حق سے آزادی ملنے کے عدالتی حکم کے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔جس میں انہیں ایک چھوٹے جہاز میں پائلٹ کے ساتھ طیارے کا کنٹرول سنبھالے دیکھا جاسکتا ہے۔بر ٹنی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس وقت میں بادلوں میں ہوں، میں پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں، اس سے قبل میں خوفزدہ تھی۔

یا د رہے کہ گزشتہ دنوں برٹنی اسپیئرز نے حا ل ہی میں اپنے ایرانی دوست سام اصغری سے منگنی بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس والی اکشرا سنگھ کی نئی تصاویر و ائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا