بگ باس والی اکشرا سنگھ کی نئی تصاویر و ائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا

Oct 01, 2021 | 23:21:PM
اکشرا سنگھ ،کی ،نئی ،تصاویر،پر،سوشل میڈیا پر بھونچال
کیپشن: اکشراسنگھ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) بگ باس او ٹی ٹی میں حصہ لینے کے بعد سے بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کی فین فالوونگ کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بگ باس میں ان کے مہذب انداز کو دیکھ کر لوگوں نے انہیں کافی پسند کیا لیکن اب حال ہی میں اکشرا سنگھ کی کچھ تصویریں بگ باس والی اکشرا سے بالکل ہی الگ سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سپراسٹار اداکارہ اکشرا سنگھ جتنی اپنی جاندا ر اور شا ندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں ، اتنی ہی وہ اپنی لک اور ادائوں کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ حال ہی میں اکشرا نے بیحد ہی گلیمرس تصویریں شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی ان تصویروں کو کچھ لوگ ناپسند بھی کر رہے ہیں تو کچھ پسند بھی کر رہے ہیں۔

تصویر پر ان کے کپڑوں کو دیکھ کر ایک سو شل میڈیا صارف نے لکھا، یہ ڈریس آپ کو شو بھا نہیں دے رہی، دوسرے نے لکھا، آپ جینز ٹی شرٹ میں بہت پیاری لگتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی اور لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا