شاہد خاقان عباسی کی طبیعت اب بہتر ہے،ترجمان عوام پاکستان پارٹی

Nov 02, 2025 | 19:49:PM
شاہد خاقان عباسی کی طبیعت اب بہتر ہے،ترجمان عوام پاکستان پارٹی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کےباعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق سابق وزیراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے ۔ وہ آرام کررہے ہیں۔ قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ سال ن لیگ چھوڑ کر اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے عوام پاکستان پارٹی نامی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی