سہیل آفریدی کا خیبرٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات

Nov 02, 2025 | 01:35:AM
سہیل آفریدی کا خیبرٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ  نے مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ادویات ہر وقت دستیاب رہنی چاہئیں اور کسی بھی مریض کو علاج میں دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پروگرام کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے تحت بلا تعطل علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی سطح پر علاج میں ایک لمحے کی معطلی بھی ناقابلِ برداشت ہوگی۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئنٹن ڈی کاک پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے بیٹر