رحیم یار خان: قومی شاہراہ پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Nov 02, 2023 | 19:20:PM
رحیم یار خان: قومی شاہراہ پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر شیدانی شریف کے قریب ایک خوفناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیدانی شریف کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی سفاکیت تھم نہ سکی،مزید 250 فلسطینی شہید، تعداد8 ہزار 900 ہو گئی

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو لیاقت پور کے رہائشی تھے۔