مسلسل کمی کے بعد یکمشت سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Nov 02, 2023 | 15:37:PM
مسلسل کمی کے بعد یکمشت سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونے کی قیمت میں ہونے والی مسلسل کمی  کو بریک کے بعد اب ریورس گیئر لگ گیا ہے، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ  ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1286 روپے کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1179روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ 82 ہزار870 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا فی اونس 2015 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کے بعد آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، سپریم کورٹ