کنٹینر سے نوجوان کی ہلاکت،ڈرائیور کیخلا ف مقدمہ درج،لواحقین سراپا احتجاج

Nov 02, 2022 | 18:36:PM
 کنٹینر , نوجوان , ہلاکت،ڈرائیور, مقدمہ درج،لواحقین ,سراپا احتجاج
کیپشن: نوجوان سمیر کی ہلاکت پر ورثاء احتجاج کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ کےعزیز کراس چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا معاملہ،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا جبکہ نوجوان سمیر کی ہلاکت پر ورثاء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کنٹینر نما ڈمپر ون وے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے جا رہا تھا،تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر سے ایک نوجوان سمیر جاں بحق اسکا دوست عثمان زخمی ہوگیا تھا،حادثے کے بعد مشتعل نوجوانوں نے کنٹینر پر لگے پی ٹی آئی کے پوسٹر پھا ڑ ڈالے تھے،پولیس نے ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کا ذکر گول کر دیا ،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور غلام فرید کیخلا ف مقدمہ درج  کرکےکاغذی کارروائی پوری کردی۔

دوسری جانب  نوجوان سمیر کی ہلاکت پر ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا ہے۔