ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رفعت آراء علوی نے چیف جسٹس سے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کردی۔
ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہا کہ ارشد شریف کے کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے اور اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اور د دیانتی سے بچایا جائے، توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کی طرح سردخانے کی نظر نہیں ہوگا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ شہداء کے اہلخانہ اور صحافی برادری کا غم و غصہ فراہمی انصاف سے ہی کم ہوگا، تحقیقاتی ٹیم کی روانگی سے قبل وفاقی وزراء نے من گھڑت کہانیاں بنائیں جو میڈیا ریکارڈ پر موجود ہیں۔
ارشد شریف کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارشد شریف دوبئی پہنچنے تو تسلی تھی کہ اب خطرے سے باہر ہے، حکومت نے یو اے ای حکومت پر دباؤ ڈالا جس پر ارشد شریف کو دوبئی چھوڑنا پڑا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ارشد شریف شہید نے 12 مئی کو بذریعہ خط خطرات سے آگاہ کیا تھا اور غداری کے بے بنیاد مقدمات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ارشد شریف کی بیوہ اور یتیم بچوں کو انصاف کے سوا کچھ نہیں چاہیئے۔