بالی ووڈ کنگ کو مبارکباد دینے والو ں کاتانتا بندھ گیا

Nov 02, 2021 | 22:34:PM
شاہ رخ خان ، جنم دن کی مبارکباد
کیپشن: شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے جنم دن کے موقع پر مختلف اداکاروں نے اپنے اپنے انداز میں انہیں جنم دن کی مبارکباددی۔
سلمان خان نے شاہ رخ خان کو جنم دن کی مبارکباد دیتے لکھا ”آج اپنے بھائی کا برتھ ڈے ہے ۔۔جنم دن مبارک میرے بھائی “

شتروگھن سنہا نے بھی شاہ رخ خان کو ان کے جنم دن پر مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا”سب سے پیارے ۔۔سب سے مشہور۔۔پیار کرنیوالے اداکار کو مبارکباد۔۔آپ کی خوشحالی ،لمبی عمر اور متحدفیملی کیلئے دعائیں“


کرن جوہر نے انہیں جنم دن کے موقع پر کچھ یوں مبارکباددی ۔۔
”میں ان سے پہلی بار کرن ارجن کے سیٹ پر ملا تھا۔ میں یہ نہیں سمجھ رہا تھا کہ میں ایک ایسے شخص سے ملنے جا رہا ہوں جو میری زندگی، میرے کیریئر اور میرے وجود کو تشکیل دے گا….
… ایک بے مثال باپ… ایک پیار کرنے والا بھائی اور ایک ناگزیر دوست…. وہ سب کچھ ہے اور بہت کچھ… آپ سے بہت پیار ہے بھائی… سالگرہ مبارک ہو!“

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)


 عالیہ بھٹ نے انہیں کچھ یوں مبارکباد پیش کی 
”میرا پسندیدہ شخص۔۔ صرف سنیما کا بادشاہ نہیں بلکہ ہرچیز کا بادشاہ۔۔سالگرہ مبارک شاہ رخ ۔۔آپ محبت کے مقروض ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔محبت اس دنیا کی سب سے بڑی چیز ہے۔اور تم بھی ہو!


سنجے دت نے بھی شاہ رخ خان کو جنم دن کی مبارکباد دی 

اس کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی شاہ رخ خان کو جنم دن کی مبارکباددی
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی سالگرہ ۔۔۔گھر کے باہر مداحوں کا جشن