شاہ رخ خان کی سالگرہ ۔۔۔گھر کے باہر مداحوں کا جشن

Nov 02, 2021 | 21:41:PM
شاہ رخ خان ، جنم دن
کیپشن: شاہ رخ خان کے گھر کے باہر جشن کا سماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان56سال کے ہوگئے ۔شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر منت کے باہر مداح کثیر تعدادمیں جمع ہوگئے اور ان کی سالگرہ کا جشن منایا۔اس موقع پر شاہ رخ خان کے گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔


 شاہ رخ کے گھرکے باہر جشن کا سماں تھا اور ان کے مداح مل کر اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے سالگرہ کا گانا گاتے رہے اور انہیں مبارک باد دیتے رہے، اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے موجود تھی۔


دریں اثنا شاہ رخ اپنی گاڑی میں مداحوں کے بیچ آئے اورگاڑی کی چھت سے نکل کر مداحوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی سلمان خان سے بدتمیزی۔۔پھر کیا ہوا؟ اہم خبر سامنے آ گئی