شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کہاں منائی؟

Nov 02, 2021 | 15:56:PM
شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کہاں منا رہے ہیں
کیپشن: شاہ رخ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  فیملی کیساتھ آج علی بوگ  اپنے فارم ہاؤس میں نجی طور پر اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں ضمانت حاصل کرنے والے آریان خان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ علی بوگ پہنچے،اہلِ خانہ نے شاہ رخ خان کی سالگرہ علی بوگ میں ہی منائی۔

 خیال رہے کہ پولیس نے مداحوں اور میڈیا اہلکاروں کو شاہ رخ خان ​​کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے سے بھی روک دیا ہے، پولیس عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کی طرف سے پیغام ملا تھا کہ شاہ رخ خان اور ان کے اہلِ خانہ علی بوگ میں فارم ہاؤس میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا نام ان کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔۔۔؟