مذہبی تنظیم کے تمام کارکن رہا کرنیکا حکم

Nov 02, 2021 | 15:03:PM
مذہبی تنظیم کے کارکن رہا
کیپشن: مذہبی تنظیم کارکن رہا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ داخلہ نےمذہبی تنظیم کے تمام کارکنوں کی رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے مذہبی جماعت گرفتار باقی تمام کارکنوں کو بھی رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔آج مزید ایک ہزار نظر بند کارکن رہا ہو جائیں گے۔ رہائی کا عمل آج رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی دی کو حکم نامہ جاری کر دیا۔ 
دوسری جانب محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں ملوث رہا نہیں کئے جائیں گے۔ 
 واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر سے گرفتار کئے گئے مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 860 کارکنوں کو پہلے ہی رہا کردیا گیا ہے۔

سعدرضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا