ہنگو ۔سی ٹی ڈی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

Nov 02, 2021 | 11:39:AM
ہنگو ۔سی ٹی ڈی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی نے ایکشن لیا،سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی تحصیل ٹل ہنگو اور مضافات میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن سے واپسی پر ٹل سے گزرتے ہوئے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

واضح رہے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد  جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:    نریندر مودی کا زبردستی گلے ملنے پر سیکرٹری UN کا اظہار ناگواری