دنیا کے چوتھے گندم برآمد کرنیوالے ملک آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ

May 02, 2026 | 15:19:PM
دنیا کے چوتھے گندم برآمد کرنیوالے ملک آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا میں چوہوں کے فصلوں پر حملوں سے خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت  مغربی علاقوں میں چوہوں سے پریشان ہے جو خوراک کی سپلائی کو متاثر کررہے ہیں۔

چوہے  آسٹریلیا کے اناج اُگانے والے علاقوں کیلئے ایک مستقل مسئلہ  بن گئے ہیں جو فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت صنعت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 چوہوں نے کسانوں، صنعتوں اور حکومت کے لیے بہت مشکل صورتحال پیدا کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا گندم برآمد کرنے والا ملک ہے۔

اس سے قبل  آسٹریلیا میں 1993 میں بھی چوہوں  نے ہزاروں ایکڑ  فصلوں کو تباہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:1999ورلڈ کپ کے حوالے سے ہرشل گبز کے حیران کن انکشافات