1999ورلڈ کپ کے حوالے سے ہرشل گبز کے حیران کن انکشافات

May 02, 2026 | 12:32:PM
1999ورلڈ کپ کے حوالے سے ہرشل گبز کے حیران کن انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے اپنی سوانح عمری میں ایک میچ سے پہلے کی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے انہوں نے ہوٹل میں وقت گزارا، جسے وہ اس وقت “لکی چارم” سمجھتے تھے۔ اگلے دن انہوں نے اس میچ میں شاندار سنچری بھی بنائی۔

لیکن اسی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو وا کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا، جو میچ کا اہم موڑ ثابت ہوا۔ آخرکار آسٹریلیا نے وہ میچ جیت لیا اور بعد میں ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حمل کے دوران دیپیکا کی شاہ رخ کے ساتھ شوٹنگ ، لیک تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

ہرشل گبز کی کتاب میں سب سے مشہور کہانی 1999 کے ورلڈ کپ کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ایک اہم گروپ میچ سے پہلے کی رات گبز کے لیے بہت خاص تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ سے پہلے ہوٹل میں اس کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی اور پوری رات اس کے ساتھ گزاری۔

 گبز کے مطابق، وہ لڑکی ان کے لیے “لکی چارم” ثابت ہوئی، کیونکہ اگلے دن اس کے بلے نے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔