بشریٰ انصاری اپنی نقل اتارنےپرناراض ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر نارض ہوگئیں۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے میزبان کی جانب سے بشریٰ انصاری سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نقل اتاری گئی تو آپ نے اعتراض کیا جب کہ لوگوں نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے ماضی میں اداکارہ بھی نقلیں اتارتی تھیں؟
بشریٰ انصاری نے اس کے جواب میں کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے 4 حسین خواتین طاہرہ سید، نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمیٰ آغا کے گانا گانے کے انداز کی نقل اتاری تھی جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی، وہ گانے انور مقصودنے لکھے تھے اور مسرت نذیر کا پنجابی گانا میں نے لکھا تھا لیکن اس میں ایسی گھٹیا بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت کے بارے میں کوئی برا لفظ ہو یا ان کی کسی ذاتیات پر اتر آئے۔
سینئراداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، اس سے قبل اداکاہ وینا ملک نے میری نقل اتاری تھی جس پر میں نے اسے سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ مجھے بہت زور دیا گیا کہ ناہید اختر کی نقل اتاروں، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ان کی نقل اتار سکوں گی جس کیلئے میں نے منع بھی کیا، پھر میں نے ایک شرط رکھی کہ میں کوشش کرکے دیکھوں گی اگر قریب ترین نقل اتر سکی تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں، میں نے پھر ناہید اختر کی نقل نہیں اتاری۔