پشاور زلمی کے اعزاز میں چیئرمین جاوید آفریدی کا عشائیہ

May 02, 2026 | 13:10:PM
پشاور زلمی کے اعزاز میں چیئرمین جاوید آفریدی کا عشائیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)پشاور زلمی کے اعزاز میں چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران جاوید آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی طور پر روایتی پاکستانی کھانوں کا اہتمام کیا گیا، جس سے مقامی ثقافت کی جھلک نمایاں تھی۔

عشائیے کے دوران کھلاڑیوں نے خوشگوار ماحول میں وقت گزارا، گپ شپ کی اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ لمحات شیئر کیے۔

 پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے روایتی کھانوں سے خوب لطف اٹھایا اور تقریب کو سراہا۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ