حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ 

May 02, 2026 | 12:53:PM
حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

 پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر حیدرآباد کنگزمین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 
 یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا کا خفیہ پہلو بے نقاب،ہوٹل کے قصے نے ہلچل مچا دی

محمد علی 16 ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے ایلیمنیٹر ٹو میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔