مزاحیہ شو کے دوران مشکوک بیگ برآمد ،تماشیوں کو فوری نکال دیا گیا

May 02, 2026 | 10:43:AM
مزاحیہ شو کے دوران مشکوک بیگ برآمد ،تماشیوں کو فوری نکال دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانیہ کے ایک بڑے ایونٹ میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب ایک مشہور مزاحیہ فنکار کا شو دورانِ پرفارمنس اچانک روک دیا گیا اور اسٹیج سے انہیں سیکیورٹی نے فوری طور پر ہٹا دیا۔

اطلاعات کے مطابق پنڈال میں ایک مشکوک بیگ کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر شو روک کر پورا ہال خالی کرا لیا، اس دوران پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:غیر ملکیوں کیلئے  قانونی حیثیت! یورپی ملک میں افراتفری مچ گئی

عینی شاہدین کے مطابق حاضرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ فوری طور پر عمارت سے باہر نکلنے لگے، حکام نے ایک 19 سالہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

بعد میں سیکیورٹی اداروں نے پورے مقام کو کلیئر قرار دے دیا، تاہم شو کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا۔