فارم 47 والی حکومت کی حمایت نہیں کررہے ہم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں،سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے فارم 47 والی حکومت کی حمایت نہیں کررہے ہم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں ہیں، القادر ٹرسٹ کی سزا کی معطلی کی سزا آئندہ ہفتہ لگ رہی ہیں، پاک بھارت کشیدگی، فارم 47 والی حکومت کی حمایت نہیں کررہے ہم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں، مصنوعی حکومت کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ سیش کی جگہ اے پی سی ہونی چائیے، سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی جس طرح کام کرناُچاہیے،بانی پی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں، بانی پی آئی آئی کی قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جاتی،بانی پی آئی کو شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے