دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری

May 02, 2023 | 14:01:PM
دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری
کیپشن: مظفر آباد سے غوطہ خوروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر ڈوبنے والے 7 نوجوان تلاش کر رہی ہے۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کے علاقے مقبول روڈ اچھرہ سے سیر کیلئے آزاد کشمیر گئے 12 نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری جس سے 9 جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

اس دوران ایک ہی خاندان کے 12 نوجوانوں سمیت 14 افراد جیپ پر سوار تھے۔

تاﺅ بٹ سے کیل جاتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، ایک نوجوان حافظ غلام میراں کی نعش مل گئی جبکہ لاپتہ ہونے والے عمیر، شاہنواز، اظہر، بلال، ذیشان، ولید، رفیق اور رحیم کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان تقریباً نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہارون آباد؛ رکشہ نہر میں گرنے سے بچی سمیت4 خواتین جاں بحق

پاک فوج، مقامی پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ مظفر آباد سے غوطہ خوروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر ڈوبنے والے 7 نوجوان تلاش کر رہی ہے۔