کیانئےڈیزائن کےکرنسی نوٹ جاری ہوں گے؟کیا10 روپےکابینک نوٹ ختم ہوگا؟

Mar 02, 2026 | 22:17:PM
کیانئےڈیزائن کےکرنسی نوٹ جاری ہوں گے؟کیا10 روپےکابینک نوٹ ختم ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی کابینہ کےکل کےاجلاس میں نئے کرنسی نوٹ اور 10 روپے کے ںوٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق نئےڈیزائن کےکرنسی نوٹ کےاجراء سےمتعلق سفارشات کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہیں ،وفاقی کابینہ نےوزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی کو ٹاسک دے دیا تھا۔ 

 ایک سو،پانچ سو،ایک ہزار،پانچ ہزار روپے کےنئے ڈیزائن کے بنک نوٹ متعارف کرانےتجویز زیر غور ہے،کابینہ کےکل ہونےوالےاجلاس کے لیے7 نکاتی ایجنڈا تیارکرلیا گیا۔

کابینہ نے10روپےکاسکہ متعارف کرانےسےمتعلق سفارشات بھی مانگی تھیں،کمیٹی کو10روپےکابنک نوٹ ختم کرنےسے متعلق سفارش کرنےکی ہدایت کی گئی تھی ،کمیٹی کو10روپےکاسکہ متعارف کرانےسےمتعلق سفارش کرنےکابھی ٹاسک ملا تھا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ میں حج پالیسی 2027۔30 کےحوالے سےسمری پیش کی جائے گی ،اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹی کےفیصلے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پنشنرز اور فیملی پنشنرز کیلئے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر