مشرق وسطیٰ میں ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے: رافیل گروسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ہم ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے۔
ایران کی صورتحال پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ابھی تک ایران کی جانب سے رابطوں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہمیں امید ہے ایران کے ساتھ رابطے جلد بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ،پی سی بی نے کرکٹرز کو بڑا دھچکا دیدیا
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ملکوں میں تابکاری کی کوئی اطلاعات نہیں ملی، ایٹمی مواد پھیل گیا تو پورے پورے شہر کو خالی کرنا پڑے گا، ہمیں مذاکرات کی میز پر واپس جانا چاہئے۔