سعودی عرب میں لوڈنگ کے دوران آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

حملے کے وقت پی این ایس سی چارٹر جہاز پر پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا

Mar 02, 2026 | 14:29:PM
سعودی عرب میں لوڈنگ کے دوران آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر راس تنورا میں آئل ریفائنری پرلوڈنگ کے دوران ڈرون حملہ ہوگیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی چارٹر جہاز کی تیل لوڈنگ کے دوران راس تنورہ پورٹ پر ڈرون حملہ ہواجس کے بعد پورٹ پر موجود پی این ایس سی چارٹر جہاز پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کے وقت پی این ایس سی چارٹر جہاز پر پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا، ڈرون حملے کے بعد پی این ایس سی چارٹرجہاز پر تیل کی لوڈنگ روک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کویت میں کتنےامریکی طیارے گر ے؟ کویتی وزارت دفاع کا حیران کن بیان
ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب دو ڈرونز مار گرائے، راس تنورا پر حملے کے نتیجے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، حملے کے بعد گرنے والے ملبے سے ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔