سولر سسٹم کی تنصیب بجلی کے ترسیلی نظام کے لئے خطرے کی علامت
ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر لوڈ پر 80فیصد تک کنکشن دینے کی کڑی شرط عائد کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو میں سولر سسٹم کی تنصیب بجلی کے ترسیلی نظام کے لئے خطرے کی علامت بننے لگی، وفاقی حکومت نے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر لوڈ پر 80فیصد تک کنکشن دینے کی کڑی شرط عائد کر دی۔
لیسکو میں سولر سسٹم کی تنصیب کوڈسٹری بیوشن سسٹم کے لئے خطرے کی علامت قرار دیدیا گیااوروفاقی حکومت نے سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے کڑی شرائط عائد کر دی ہیں۔
کمپنی کے سسٹم میں ٹرانسفارمر لوڈ پر اسی فیصد سولر سسٹم لگانے کی منظوری دیدی گئی،نیپرا نے ٹرانسفارمرز کے لوڈ پر اسی فیصد تک سولر سسٹم لگانے کی منظوری دی ہے۔
آن لائن پورٹل پر آنے والی درخواست پر چوبیس گھنٹے میں صارفین کو جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ٹرانسفارمر پر لوڈ نہ ہونے کی صورت میں درخواست کو فوری طور پر مسترد کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں امریکی طیارہ ایف 15 گر کر تباہ
لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں ٹرانسفارمرز کے جلنے اور خراب ہونے کا ذمہ سولر صارفین پر ڈالا گیاہے اورکمپنیوں کی رپورٹ کی روشنی میں اسی فیصد لوڈ پر کنکشن دینے کی منظوری دی گئی ہے۔