ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کیساھ مذاکرات سے صاف انکار

Mar 02, 2026 | 10:17:AM
 ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کیساھ مذاکرات سے صاف انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ 

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگا۔ 

 اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔


واضح رہے ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ  امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔