ایران کی قیادت کیلئے تین نام زیر غور ہیں: ٹرمپ

Mar 02, 2026 | 10:13:AM
ایران کی قیادت کیلئے تین نام زیر غور ہیں: ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت کے لیے ان کے پاس تین ناموں کی مختصر فہرست موجود ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں چار سے پانچ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، جبکہ سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد ایران سے مذاکرات اب پہلے سے زیادہ آسان ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ایران کی قیادت کے لیے’تین بہت اچھے انتخاب” موجود ہیں۔

انہوں نے نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ابھی نام ظاہر نہیں کروں گا، پہلے کام مکمل کر لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف کارروائیاں4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، اسی شدت کے ساتھ ایران پر حملے جاری رکھ سکتے ہیں یہ مشکل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہتھیاروں کی بڑی تعداد ہیں، ہمارے ہتھیاردنیا بھرمیں مختلف ملکوں میں ذخیرہ کیےگئےہیں۔

ایک اور انٹرویو میں امریکی نشریاتی ادارے  سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ’بالکل جانتے ہیں‘ کہ اس وقت ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے، لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتے۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی خاص شخصیت کو ایران کی قیادت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں، کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں۔