بیوی کی موت کا غم، شوہر نے بھی موت کو گلے لگالیا

Mar 02, 2024 | 13:15:PM
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے بیوی کی موت کے غم میں گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے بیوی کی موت کے غم میں گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد مٹھل کے مطابق مرنے والے کی شناخت 30 سالہ محمد شہباز  کے نام سے ہوئی جوکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا اس نے ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے ٹینکر میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

متوفی کراچی کے علاقے میں چوکنڈی قرستان کے عقب کا رہائشی تھا اس کی بیوی کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوا تھا جس کی وجہ سے محمد شہباز بہت پریشان رہتا تھا اور اپنے بھائی کو بولتا تھا  کہ میں اپنی زندگی سے تنگ آچکا ہوں.

 پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔