تحریک انصاف کا صدارتی الیکشن میں بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Mar 02, 2024 | 10:28:AM
 تحریک انصاف کا صدارتی الیکشن میں بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے بعد صدارتی الیکشن میں بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی آصف علی زرداری کو واک اوور نہیں دیں گے، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صدارتی امیدوار پنجاب اور خیبر پختونخوا سے نہیں لایا جائے گا بلکہ سندھ یا بلوچستان سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی نامزدگی کئے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدرارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے،شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی دو مارچ دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال چار مارچ ، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو آویزاں ہوگی جبکہ نام 6 مارچ تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،لاہور ایئرپورٹ سے  بڑی گرفتاری