مگر مچھوں کی دلچسپ انداز میں لڑائی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Mar 02, 2023 | 22:29:PM
 مگر مچھوں کی دلچسپ انداز میں لڑائی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) سوشل میڈیا پر 2 مگر مچھوں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مگر مچھ انتہائی دلچسپ انداز میں ایک دوسرے پر حملہ آور ہو رہے ہیں، جو صارفین کو کافی محظوظ کر رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس ) کے افسر سوسنتا نندا کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگر روایتی طریقے سے مختلف انداز میں لڑ رہے ہیں ، مگر مچھ رینگنے والے جانوروں کی کیٹگری میں آتے ہیں اور یہ شکار کرتے ہوئے اپنے منہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں انہیں حیران کن طور پر دو ٹانگوں پر کھڑے ہو کر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 


ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ دو انسان مگر مچھ کا کاسٹیوم پہن کر لڑ رہے ہوں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مگر مچھ آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک سوا چار لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں