پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں،شاداب خان

Mar 02, 2023 | 20:59:PM
پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں،شاداب خان
کیپشن: شاداب خان۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے،پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں۔ 
مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے۔یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی سٹرگل کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی ، جب مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔
شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی ”ثقی بھائی“ہیں،ثقلین بھائی کوچ بھی اچھے اور سسر بھی اچھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں