دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کےخلاف موثر قومی حکمت عملی درکار ہے،رانا ثنا اللہ 

Mar 02, 2023 | 18:39:PM
دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کےخلاف موثر قومی حکمت عملی درکار ہے،رانا ثنا اللہ 
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کے خلاف جامع اور موثر قومی حکمت عملی درکار ہے،لوگوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت سنٹرل ایپکس کمیٹی کے تحت قائم کی گئی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، آئی جی اسلام آباد،چیف کمشنر اسلام آباد اورسکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیزبھی آن لائن شریک ہوئے،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،تمام صوبوں کی جانب سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اگلے اجلاس میں ہر ادارہ اپنے اہداف واضح کرے اور ان پر عملدرآمد کا ٹائم فریم بھی مہیا کیا جائے تاکہ اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کا موثر طریقے سے جائزہ لیا جا سکے، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کے خلاف جامع اور موثر قومی حکمت عملی درکار ہے،لوگوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی بھی اسی میں مضمر ہے کہ لوگوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو،ہم دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے وہ تمام ذرائع ختم کریں گے جس سے انہیں مدد اور طاقت ملتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ سی ٹی ڈی اور انسداد دہشتگردی کے دیگر اداروں کی استعداد بڑھانے اور ان کو مکمل آپریشنلائز کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لئے جائیں،ان کاکہناتھا کہ پوری قوم بالخصوص سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ جذبے اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے، اس ناسور کا مکمل خاتمہ اسی جذبے اور عزم سے ہی ممکن ہے، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شہدا کے اہلخانہ اور زخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ، خریدار پریشان