سکیورٹی انتظامات: شہر اقتدار میں دفعہ 144 کا نفاذ

Mar 02, 2023 | 09:15:AM
سکیورٹی کے پیش نظر شہر اقتدار میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف) سکیورٹی کے پیش نظر شہر اقتدار میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کی بنیاد پر عدالتوں کے باہر اکٹھ پر پابندی عائد کر دی۔ عدالتوں کے باہر کسی بھی احتجاج کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

کسی بھی سماعت کے دوران متعلقہ لوگوں، وکلاء اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیاسی لیڈروں کی پیشی کے دوران کارکنان کو عدالت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے دوران کارکنان کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی۔ کارکنان زبردستی احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ کارکنان نے حکومت مخالف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی تھی۔