پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو 6 کلینک آن ویلز بطور تحفہ

Jun 02, 2026 | 23:17:PM
پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو 6 کلینک آن ویلز بطور تحفہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ( Maryam  Nawaz  Sharif )کی ہدایت پر عوامی صحت کی سہولیات کے فروغ کے لیے 6 کلینک آن ویلز گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بطور تحفہ روانہ کر دیئے گئے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر( Khawaja Imran Nazir )نے رات گئے کلینک آن ویلز منصوبے کے تحت موبائل ہیلتھ یونٹس ضروری ادویات سمیت گلگت بلتستان روانہ کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت و آبادی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی صحت کی سہولیات پنجاب کی حدود سے نکل کر ملک کے دیگر علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ان کے مطابق ملک بھر سے مطالبات موصول ہو رہے تھے کہ کلینک آن ویلز منصوبے کے ثمرات دیگر صوبوں اور علاقوں تک بھی پہنچائے جائیں، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صحت کی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز منصوبہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ کے ویژن کی عملی عکاسی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ پاکستان کا کوئی شہری بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلینک آن ویلز منصوبہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت اور مساوی طبی سہولیات کی فراہمی کی ایک نمایاں مثال ہے، جبکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت عامہ کے منصوبوں کا دائرہ مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق