مالی سال 2025-26 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ  12 جون مقرر 

Jun 02, 2026 | 17:41:PM
مالی سال 2025-26 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ  12 جون مقرر 
کیپشن: اے جی پی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) اے جی پی آر نے مالی سال 2025-26 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ  12 جون مقرر کر دی ۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)اسلام آباد نے رواں مالی سال کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ خریداریوں ، حاصل کردہ خدمات سے متعلق  کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔ 

پہلے سے جاری کردہ ٹوکن والے تمام غیر منظور شدہ دعوؤں اور بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی مقرر کردی گئی۔

12 جون 2026 تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیر منظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کیلئے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون نوٹیفائی  کردی گئی۔

اے جی پی آر نے کہا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم  قبول نہیں کیا جائے گا،آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ سٹیٹمنٹس صرف 11 جون تک قبول کی جائیں گی،آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ سٹیٹمنٹس  پر  کارروائی  وقتی طور پر  16 جون تک شیڈول  ہے۔

اے جی پی آر نے تمام ڈی ڈی اوز کو ادائیگی اور لین دین میں تاخیر سے بچنے کیلئے کیسز بروقت جمع کروائے جانے کی ہدایت کردی ، اے جی پی آر نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہو جائیں گے، 30 جون 2026 کے بعد موجودہ مالی سال کیلئے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا، تمام متعلقہ دفاتر ادائیگیوں اور کلیمز سے متعلق مقررہ ڈیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں!  نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کر دیا گیا