جنوبی کوریا میں منفرد فیشن شو: انسانوں کے ساتھ  روبوٹس کی بھی کیٹ واک

Jun 02, 2026 | 12:26:PM
جنوبی کوریا میں منفرد فیشن شو: انسانوں کے ساتھ  روبوٹس کی بھی کیٹ واک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک غیر معمولی فیشن شو منعقد کیا گیا جس نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، اس شو میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹس نے بھی کیٹ واک میں حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق اس فیشن شو کا مقصد روایتی فیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر ثقافتی جدت کو فروغ دینا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روبوٹس کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں فیشن اور ٹیکنالوجی ایک دوسرے کے مزید قریب آ جائیں گے۔

شو کے دوران روبوٹس نے انسان ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ انداز میں ریمپ پر واک کی، جسے دیکھ کر حاضرین حیران اور محظوظ ہوئے، اس منفرد تجربے کو فیشن انڈسٹری میں ایک نئے رجحان کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے۔