منی پور میں بے رحم بی جے پی سرکار نے سفاکیت کی انتہا کر دی، متعدد مکانات نذر آتش

Jun 02, 2026 | 10:40:AM
 منی پور میں بے رحم بی جے پی سرکار نے سفاکیت کی انتہا کر دی، متعدد مکانات نذر آتش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں بے رحم بی جے پی سرکار نے سفاکیت کی انتہا کردی۔

منی پور کے علیحدگی پسند گروہوں کے سامنے بے بس بھارتی فوج اب نہتے شہریوں پر طاقت آزمانے لگی، بے گناہ عوام کو نشانہ بناکر متعدد مکانات نذر آتش کردیے گئے۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کے ضلع کانگپوکپی کے گاؤں کھارام وائپھیئی میں لگنے والی آگ سے پانچ مکانات مکمل تباہ ہوگئے، کوکی تنظیموں نے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کا مطالبہ کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ چرچ رہنماؤں کے قتل میں انصاف اور 14 یرغمال افراد کی رہائی کیلئے جاری کوکی زو تنظیموں کی احتجاجی ریلیوں کے دوران پیش آیا۔

منی پور کے مزاحمتی گروہ کے ٹوئٹ کے مطابق بھارتی عسکری گروہ آسام رائفلز نے منی پور کے علاقہ اُکھرول میں بے گناہ لوگوں پر فائرنگ کر کے گھروں کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:تائیوان فضائیہ کا طیارہ گرکر تیاہ،دونوں پائلٹ ہلاک

عالمی ماہرین کے مطابق منی پورمیں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر اور امن و امان کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں آزادی کی تحریکیوں کے زور پکڑتے ہی قابض بھارت نے نہتے عوام پر اپنی سفاکیت عیاں کر دی، مودی کی ہٹ دھرمی اور بے جا طاقت کے استعمال نے منی پور میں جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔