آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ4083 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ4083 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہےاور اس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص کرنےکی بھی تجویز رکھی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی سرکاری اداروں کی سرمایہ کاری کاہدف288ارب روپے مختص کیا جائے گا۔آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کا ترقیاتی بجٹ2795 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، جس میں سےآئندہ مالی سال پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1188ارب روپے ،سندھ کا ترقیاتی بجٹ887 ارب روپے، خیبر پختون خواہ کا ترقیاتی بجٹ440 ارب روپے اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 280ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال صوبوں کےنظرثانی ترقیاتی بجٹ کاحجم2358 ارب روپے ہے، جبکہ رواں مالی سال صوبوں کا اصل ترقیاتی بجٹ 2186 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی توں تکرار پر قتل،دو ملزمان کو سزائے موت کاحکم