بھارت کی پاکستان کی میزبانی میں 40 اوورز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد )بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں 40 اوورز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ، عالمی کپ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا، عالی اوور فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں دنیا کے معروف کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا کہ پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ پر ہونے والے ایونٹ میں اب تک سولہ ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اوور فورٹی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم شامل ہوگی، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلزم کی بھی ٹیم ورلڈ کپ میں ہوگی ۔
سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ کی ٹیم اوور فورٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت ان کی حکومت سے این او سی ملنے سے مشروط ہے۔
ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری زور و شور کے ساتھ جاری ہے، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک، اور کامران اکمل ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ میں کامیابیاں قابلِ فخر ہیں،پاکستان اوور 60 ٹیم نے ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہونے والا پہلا اوور 60 ورلڈ کپ جیتا تھا، پاکستان اوور 40 ٹیم نے ستمبر 2023 میں کراچی میں ہونے والا اوور 40 گلوبل کپ جیتا تھا ، پاکستان اوور 50 ٹیم نے فروری 2025 میں کولمبو میں اوور 50 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ