عازمین حج کی حفاظت کیلئے ہدایت نامہ جاری 

Jun 02, 2025 | 10:26:AM
عازمین حج کی حفاظت کیلئے ہدایت نامہ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج وعمرہ نے مناسکِ حج کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے عازمین حج کی حفاظت کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

دنیا بھر سے چودہ لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،سعودی وزارت حج وعمرہ نےعازمین حج کی حفاظت کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گرمی میں زیادہ دیرتک خیموں سے باہرنہ نکلیں،خود کو لُو سے بچائیں،اور مقررہ شیڈول کے مطابق دیگر مناسک ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقےکو ریلیف کیلئے بچت سکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

عازمین کو نسک کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات کو ادا کیا جائے گا۔