سارہ خان بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں ۔۔ فلک شبیر نے ویڈیو شیئر کردی

Jun 02, 2021 | 19:21:PM
سارہ خان بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں ۔۔ فلک شبیر نے ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی بیوی کے بچپن کی ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گلوکار نے اپنی بیوی سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو انسٹاگرام کی سٹوری پر لگائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ مناظر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے۔
شوہرفلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے۔ شائقین نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/CPkuZnep57L/?utm_source=ig_web_copy_link

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی