اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

Jun 02, 2021 | 18:26:PM
 اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کامیڈین اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے مگر ان کے مداح آج بھی انہیں بھولے نہیں۔ 

ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف نون‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1966 میں فلم ”وطن کا سپاہی“ سے کیا۔معروف فلم ’دبئی چلو‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر 2 جون 1986 کو چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی۔ان کی زیا دہ ترفلمی ہیروئینز  ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی شا ئقین کی جا نب سے پسند کی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں