ریما خان کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو  وائرل۔۔۔

Jun 02, 2021 | 14:51:PM
ریما خان کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو  وائرل۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچ گئی  جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ ریما خان سے اُن کے مداح اور فاورلز  بے تحاشہ محبت کرتے ہیں جس کا اندازہ اُن کی ہر پوسٹ پر آنے والے لائیکس اور کمنٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔ریمان خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بیرون ملک سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت  گانا ’ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے کمنٹ باکس میں  اداکارہ کے مداحوں نے اُن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔

 واضح رہے کہ ریما خان نےاس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کی تھیں جن پر مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس پر شدیدتنقید کی  گئی۔

یہ بھی پڑھیں’میرے سپنوں کا راجہ کب آئیگا‘: رابعہ بٹ۔۔۔ ’راستے میں ہے‘: مایا علی