’میرے سپنوں کا راجہ کب آئیگا‘: رابعہ بٹ۔۔۔ ’راستے میں ہے‘: مایا علی

Jun 02, 2021 | 12:58:PM
’میرے سپنوں کا راجہ کب آئیگا‘: رابعہ بٹ۔۔۔ ’راستے میں ہے‘: مایا علی
کیپشن: پاکستانی ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں اور تصاویر   کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ’ اُن کے سپنوں کا راجہ کب آئے گا‘۔

تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی ڈراموں میں عمدہ اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ رابعہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نےسفید رنگ کی فراک کے ساتھ لال دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔رابعہ بٹ اس تصویر میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں اور اُن کی مسکراہٹ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

رابعہ بٹ نے اس تصویر کے کیپشن میں ایک جملہ لکھا ہے کہ ’میرے سپنوں کے راجہ کب آئے گا تو۔‘ اس پوسٹ پر اداکارہ مایا علی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’راجا جی راستے میں ہیں‘۔ہزاروں مداحین رابعہ بٹ کی اس تصویر والی  پوسٹ کو  پسند کرتے ہوئے تعریفی کمنٹس لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’ شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز