بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’ شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز

Jun 02, 2021 | 10:03:AM
بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’ شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی آنے والی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔امیت مسورکر کی ہدایت کاری میں بننے اس فلم میں ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم شیرنی میں اداکارہ ودیا بالن نے فاریسٹ آفیسر کا کردار ادا کیا ، جو انسان اور جانوروں کی جد و جہد کی دنیا میں تال میل قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ودیا بالن نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک ٹائگریس ہمیشہ راستہ جانتی ہے۔شیرنی کی دھاڑ سننے کے لئے تیار ہیں‘‘؟ ۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم انسان اور جنگلی حیات کے درمیان ہونے والے ٹکراؤ پر مبنی ہے، جس کی کہانی اوانی نامی شیرنی کے مشہور زمانہ قتل کے گرد گھومتی ہے۔نومبر 2018 کے دن ایک شوٹر نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ہدایت پر اوانی کو مارڈالا تھا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق اوتنی نے مہاراشٹر میں 13 افراد کو ہلاک کیا تھا ، لہذا حکام نے اس خوفناک شیرنی کو مارنے کا فیصلہ کیا ، فلم جون میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔فلم شیرنی میں ودیا بالن کے علاوہ برجیندر کالا شرد سکسینہ ، مکول چڈھا ، وجے راج ، ایلا ارون ، کرشنا بشٹ اور نیرج کابی نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں‘۔۔۔ عاشق جوڑے کی خودکشی