لاہور: ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو جان سے ماردیا

Jun 02, 2021 | 09:42:AM
لاہور: ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو جان سے ماردیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورمیں ڈاکو بے لگام ہوگئے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔ 
  لاہور کے علاقے سندر میں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل قیصر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقتول اہل کار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا سے مزید80افراد کاانتقال،1843نئے کیسز رپورٹ