ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقن کیپٹن کا دلیرانہ فیصلہ کام کر گیا، انگلینڈ کی35 پر 3 آؤٹ

Jul 02, 2026 | 23:09:PM
ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقن کیپٹن کا دلیرانہ فیصلہ کام کر گیا، انگلینڈ کی35 پر 3 آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لندن کی اوول گراؤنڈ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج شام آمنے سامنے ہیں اور ساؤتھ افریقہ ویمنز نے ابتدائی کامیابی حاصل کر لی۔  چار اوورز میں انگلینڈ کی ٹیم نے  28 رنز بنائے ہیں اور ان کی تین ٹاپ بیٹر آؤٹ ہو گئیں اور پاور پلے کے 6 اووروں میں انگلینڈ ویمن کے 35 رنز بن سکے۔

لندن کی اوول گراؤنڈ میں آئی سی سی ویمنز ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج میزبان انگلینڈ ویمن اور ساؤتھ افریقہ ویمن کے میچ کا ٹاس ہو ا تو  ٹاس ساؤتھ افریقہ ویمن نے جیت لیا۔

ساؤتھ افریقہ ویمن کی کیپٹن لورا وولوارٹ نے  میزبان ٹیم کو ہی بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور خود اس بڑے میچ میں اپنی ٹارگٹ کو چیز کرنے کی خصوصی ایکسپرٹی کو کام میں لانے کی آپشن چنی۔ ان کی یہ ٹارگٹ کو چیز کرنے کی سٹریٹیجی  کامیاب رہی اور انگلینڈ ویمن کی تین بہترین وکٹیں تین اوورز میں گر گئیں۔

انگلینڈ  ویمن کی بیٹنگ کا آغاز

انگلینڈ ویمن کی جانب سے  ایمی جونز اور ڈیمی ویاٹ ہوج نے اوپننگ کی ہے۔ انگلینڈ ویمن نے مرزانی کاپ کے پہلے اوور میں  3 رنز بنائے۔

دوسرے اوور میں شبنم اسماعیل نے ایمی جونز کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ ایمی جونز نے 4  گیندیں کھیلیں اور 2 رنز بنائے۔  دوسرے اوور میں ویاٹ نے دو چوکے مارے اور ایک بال پر بائی کے پانچ رنز بن گئے۔

دو اوورز کے اختتام پر انگلینڈ ویمن کا مجموعہ 20 تھا۔ یہ دس کا بڑا رن ریٹ تھا لیکن  انگلینڈ ٹیم اس رن ریٹ کو برقرار نہ رکھ سکی۔ تیسرے اوور میں  ویاٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ 

چوتھے اوور میں  ایلس کیپسے بھی ایک رن کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئیں۔

پانچ اوور ختم ہوئے تو  انگلینڈ ویمن کا سکور 33 رنز تھا اور 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔  چھٹے پاور پلے اوور کے خاتمہ پر انگلینڈ کا مجموعہ 35 رنز  تھا۔ 

ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو شکست دی اور اب فائنل کھیلنے کے لئے  آج کے سیمی فائنل کی ونر ٹیم کا انتظار کر رہی ہے۔