امیر مقام کاہوٹل قانونی قرار،سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا

Jul 02, 2025 | 22:26:PM
امیر مقام کاہوٹل قانونی قرار،سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان )  سوات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ہوٹل قانونی قرار دیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے پیمائش کے بعد وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کو قانونی قرار دیتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو روک دیا ،انتظامیہ کے مطابق امیر مقام کا ہوٹل دریا کی حدود میں نہیں آتا ، ہوٹل کے صحن کا کچھ حصہ دریا میں آنے پر ممنوعہ قرار دے دیا گیا ۔
دوسری جانب انجینئر امیر مقام کے بھتیجے فرہاد خان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے این او سی اور اجازت نامہ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آپریشن کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ’اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا‘: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید