کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Jul 02, 2025 | 21:43:PM
  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گڈاپ، ملیر، قائد آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح مزید بارش کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا،کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں  5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے،الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد ن لیگ اکثریتی جماعت بن گئی